• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حفاظتی انتظامات نہ کرنے اور سیکورٹی گارڈ نہ رکھنے پر تین جیولرز کے خلاف مقدمات

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)حفاظتی انتظامات نہ کرنے اورسیکورٹی گارڈنہ رکھنے پر تین جیولرزکے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ،تھانہ صادق آبادکو سب انسپکٹر محمد یونس نے بتایاکہ دوران گشت و پڑتال صادق آبادمیں اریبہ جیولرز کو چیک کیا جہاں مالک محمد علی ، نور جیولرز کے مالک نور اختر اوراختر جیولرز کے مالک نور اختر نے سیکورٹی انتظامات مکمل نہ کیئے اور نہ سیکورٹی گارڈ رکھا ہے، جن کے خلاف ونیرایبل سیکورٹی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ۔
اسلام آباد سے مزید