• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفت آٹا یوٹیلٹی اسٹور اور میگا پوائنٹس پر دستیاب ہے، ڈپٹی کمشنر مردان

پشاور (جنگ نیوز)عوام کی سہولت کیلئے ڈپٹی کمشنر مردان عبدالرحمٰن کی ہدایت پر مفت آٹا مقرر کردہ ڈیلرز، یوٹیلٹی سٹور اور میگا پوائنٹس میں دستیاب ہوگا۔ یاد رہے کہ مفت آٹا آن لائن سسٹم کے تحت خاندان کے صرف ایک سربراہ کو دیا جائے گااگر خاندان کے مرد نے آٹا حاصل کیا ہوگا تو اسی خاندان کی عورت کو میسج شو ہوگا کہ آپ نے آٹا لیا ہوا ہے لہٰذا کوشش کریں کہ مرد حضرات آٹا وصول کریں،مفت آٹا تقسیم میں صرف ایک بار 10 کلو کے تین تھیلے فراہم کئے جائینگے لہٰذا بار بار پوائنٹس پر جاکر رش نہ بنائیں، مفت آٹا کے حصول کیلئے اپنے ساتھ اوریجنل شناختی کارڈ ہمراہ لائیں، یہ پورے رمضان المبارک بمعہ اتوار بھی روزانہ عوام کیلئے دستیاب ہوگا لہذا آرام اور ترتیب کیساتھ مفت آٹا وصول کریں۔
پشاور سے مزید