• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب بابر اعظم اور رضوان کو زیادہ عزت ملے گی، شاداب خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) افغانستان کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان ٹیم کے کپتان شاداب خان نے کہا ہےکہ ہم لوگ ہی اپنے کھلاڑیوں پر تنقید کرتے ہیں اور پھر انہیں عزت دیتے ہیں، محمد رضوان اور بابر اعظم پر سست رفتاری سے کھیلنے پر تنقید ہوتی رہی ہے، ان کے اسٹرائیک ریٹ پر باتیں ہوتی ہیں ، اب سیریز کی شکست سے میڈیا اور قوم کو اندازہ ہوگا کہ تجربہ اہم ہے، البتہ میں نوجوان کھلاڑیوں کو بیک کروں گا۔ آپ لوگ ہی کہتے تھے کہ نئے لڑکوں کو چانس دو۔ اس سیریز کے بعد اب بابر اعظم اور محمد رضوان کو پہلے سے زیادہ عزت ملے گی۔ شارجہ میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعدانہوں نےنوجوان پلیئرز کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل میں پرفارم کرنے والے نوجوانوں کو موقع ملنا چاہیے، وہ غلطیاں بھی کریں گے، وہ آتے ہی بابر اعظم کی طرح تو نہیں کھیلنا شروع کر دیں گے، پلیئرز بننے میں ٹائم لگتا ہے۔ انہیں بیک کرنے کی ضرورت ہے، تنقید کا نشانہ نہ بنائیں۔ اس سیریز کا مقصد یہ تھا کہ ہم اپنی بینچ اسٹرینتھ چیک کریں ۔

اسپورٹس سے مزید