• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: جیولری شاپ پر ڈاکہ، شہریوں کے ہتھے چڑھے 3 ڈاکو تشدد سے ہلاک

ملتان(جنگ نیوز)ملتان میں جیولر کی دکان پر ڈکیتی کے دوران شہریوں کے ہتھے چڑھنے والے 3 ڈاکو تشدد سے ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق ملتان کے علاقے گلگشت میں جیولرکی دکان میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوئے تھے۔پولیس کا بتانا ہے کہ شہریوں نے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا، پکڑے جانے والے تینوں ڈاکو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نشتر اسپتال میں دم توڑ گئے۔
اہم خبریں سے مزید