• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ ٹاؤن، سیاسی جماعت کا بلدیاتی امیدوار مبینہ طور پر ڈکیتی کرتے ہوئے شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ ٹاؤن مدینہ کالونی میں سیاسی جماعت کا بلدیاتی امیدوار مبینہ طور پر ڈکیتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں شہریوں کے ہتھےچڑھ گیا جسے بدترین تشدکے بعد پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں حراست میں لے کر اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا،پولیس حکام نے دعویٰ کیا کہ زخمی حالت میں گرفتار مبینہ ڈاکو عبدالنبی نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا، گرفتار مبینہ ڈاکو نے کونسلر کی نشست پر یوسی 6 وارڈ نمبر4 سے الیکشن لڑا اور 305 ووٹ حاصل کیے تھے،پولیس نے دعویٰ کیا کہ ملزم الیکشن سے قبل بھی اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں کرتا رہا ہے، ملزم نے دورانِ تفتیش کیاہے کہ وہ اتحاد ٹاؤن اور اطراف میں موٹر سائیکل چھیننے کی واردا توں کے علاوہ میڈیسن کمپنی کی وین بھی لوٹ چکا ہے۔پولیس نے کا کہنا ہے کہ ملزم پیر کی شام کو بھی واردات کررہا تھا کہ شہریوں نے پکڑ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں حراست میں لے کراسپتال منتقل کیا۔
اہم خبریں سے مزید