• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) منگھوپیر تھانے کی حدود میں ذاتی دشمنی پر 22 سالہ محمد عرس کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، پولیس نے بتایا کہ واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب ناردرن بائی پاس کے قریب واقع ایک گھر میں پیش آیا، متوفی کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا جناح روڈ پر لوٹ مار کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے 55 سالہ جمیل ولد شمس الدین ، لانڈھی کھوئی گوٹھ اللہ والی چورنگی کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 22 سالہ امتیاز ولد ممتاز شدید زخمی ہو گئے ،علاوہ ازیں ماڑی پور روڈ آئی سی آئی چوک کے قریب تیز رفتاری کے باعث ہونے والے حادثے میں 67 سالہ ساجد محمود ولد محمد یعقوب جاں بحق ہوگیا ، ڈیفنس فیز 5خیابان افسر اسٹریٹ B کے قریب ٹریفک حادثے میں 46 سالہ عبدالرؤف جاں بحق ہوگیا دریں اثنا سچل گازی گوٹھ کے قریب گھر سے 50 سالہ اسد اللہ ولد مظہر علی کی دو سے3 روز پرانی لاش ملی ، ماڑی پور روڈ لیاری اسٹیشن کے قریب فٹ پاتھ سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ،پولیس کے مطابق موت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی ہے، ا ورنگی سیکٹر51C ہوٹل کے قریب فٹ پاتھ سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ، عمر 45 سال کے قریب ہے۔ لانڈھی مرتضٰی چورنگی کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نالے میں گر نے کے باعث 40سالہ ساجد حسین جاں بحق ہوگیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید