• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7 شہری اغوا کئے، 2 شہریوں کو سفارش پر چھوڑا، نارتھ ناظم آباد تھانے سے متعلق اغوا برائے تاوان کیس میں اہم انکشافات

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نارتھ ناظم آباد تھانے سے بازیاب ہونے والے شہریوں کے اغوا برائے تاوان کیس میں اہم انکشافات ہوئے ہیں ، ذرائع کے مطابق ملزمان نے 7 شہریوں کو اغوا کیا، ایک کو 40 اور دوسرے کو 70 ہزار روپے تاوان لیکر ، 2 شہریوں کو سفارش پر چھوڑا،جبکہ 3 افرادسے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیا، اغوا کا ماسٹر مائنڈ مختار جو خود کو صحافی ظاہر اور ایس ایچ اوز کا دوست تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید