• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کے علاقے ہزارخوانی میں قائم مفت آٹا سیل پرشہریوں کا دھاوا، شہری ٹرک کے اوپر چڑھ گئے

پشاور(این این آئی)پشاور کے علاقے ہزارخوانی میں قائم مفت آٹا سیل پرشہریوں کا دھاوا،شہری ٹرک کے اوپرچڑھ گئے،جس کے ہاتھ جتنے تھیلے لگے لے گیا،پولیس اور انتظامیہ بے بس۔پشاور کے علاقے ہزارخوانی میں قائم مفت آٹا سیل پرشہریوں نے دھاوا بول دیا ۔ انتظار کرتے کرتے شہری تھک گئے تو مفت آٹے کے ٹرکوں پرٹوٹ پڑے ،جس کے ہاتھ جتنے تھیلے لگے لے گیا ۔کچھ شہری ٹرک کے اوپر چڑھ گئے اورتھیلے نیچے پھینکتے رہے ۔ پولیس اور انتظامیہ دیکھتی ہی رہ گئی۔
پشاور سے مزید