• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال کے سکیورٹی گارڈز کی بائیو میٹرک حاضری شروع

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشترہسپتال سیکیورٹی گارڈز کی بائیو میٹرک حاضری کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ، نشتر انتظامیہ کو شکایات ملی تھیں کہ بیشتر سکیورٹی گارڈز ڈیوٹیاں نہیں کرتے اور نشتر سے باقاعدگی کے ساتھ تنخواہ وصول کر رہے ہیں ان شکایات پر ایم ایس نشتر ڈاکٹر راو امجد نے نوٹس لیتے ہوئے ہستپال میں سکیورٹی گارڈز کی بائیومیٹرک حاضری کے لئے مشینیں نصب کیں اور اب تمام سکیورٹی گارڈز کی بائیو میٹرک حاضری کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اور جو لوگ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے تھے اب تمام کو اپنی ڈیوٹیاں دینا پڑیں گی۔
ملتان سے مزید