• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کو قتل کی دھمکی نہیں دی سیاسی وجود کی بات کی تھی، رانا ثناء

گوجرانوالہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے عمران خان کو جان سے مارنے کی دھمکی نہیں دی، میں نے عمران خان کے سیاسی وجود کی بات کی تھی، سیاست دان سیاسی بات ہی کرتا ہے، عمران خان کا احتساب ہوگا، ابھی ضمانتوں کا جمعہ بازار لگا ہے اسلئے قانون حرکت میں نہیں آیا، ہم آئی ایم ایف سے عمران خان کے کئے گئے معاہدے کو پورا کرتے کرتے کہاں سے کہاں پہنچ گئے، ملکی تباہی کی ذمہ دار وہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی کے الیکشن ایک ساتھ ہونگے، صوبوں میں نگران سیٹ اپ کے بغیر ہونے والے الیکشن کے نتائج کو کوئی تسلیم نہیں کریگا، ایسے الیکشن ملک میں افرتفری کا سبب بنیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی کے الیکشن ایک ساتھ ہوں گے، صوبوں میں نگران سیٹ اپ کے بغیر ہونے والے الیکشن کے نتائج کو کوئی تسلیم نہیں کریگا، ایسے الیکشن ملک میں افرتفری کا سبب بنیں گے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران نیازی کے خلاف ابھی قانون حرکت میں نہیں آیا، عمران نیازی کا احتساب ہوگا، اب پی ٹی آئی میں سے بہت کچھ نکلے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ عمران خان سے معاملات پوائنٹ آف نو ریٹرن سے بہت آگے جاچکے ہیں، عمران خان نے ملک کی سیاست وہاں پہنچا دی ہے کہ اب عمران خان اور ہم میں سے کسی کا ایک ہی وجود باقی رہنا ہے، جب ہمارے وجود کی نفی ہوگی تو ہم ہر حد تک جائیں گے، پھر یہ نہیں سوچیں گیکہ کیا جمہوری ہے، کیا نہیں۔

اہم خبریں سے مزید