گجرات (نمائندہ جنگ) تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ فیز2گجرات کے مقدمہ میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ انسداد دہشتگردی گوجرانوالہ کی عدالت میں پیش ہوئے۔چوہدری مونس الٰہی کے قریبی دوستشیخ شہکاز اسلم نے اگست 2022میں اداروں کیخلاف گفتگو کرنے پر مقدمہ درج کروایا تھا ،اس مقدمہ میں رانا ثناء اللہ انسداد دہشتگردی گوجرانوالہ کے جج رانا زاہد اقبال خان کی عدالت میں پیش نہیں ہورہے تھے جس پر عدالت نے رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جس پر رانا ثناء اللہ عدالت میں پیش ہوگئے،عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخ کرکے ان کو 5لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کے احکا مات دئیے۔