• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو کراچی منتقل کردیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قومی اداروں کے افسران کے خلاف بیان دینے اور لوگوں کو اکسانے کے مقدمے میں نامزد عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن حسان نیازی کو کراچی پولیس نے حراست میں لینے کے بعد کراچی منتقل کردیا۔ حسان نیازی کے خلاف تھانہ جمشید کوارٹر ضلع شرقی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ کراچی پولیس کی چار رکنی ٹیم نے حسان نیازی کو لاہور کی عدالت سے ٹرانزٹ ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد اپنی تحویل میں لے لیا۔بیرسٹر حسان نیازی کا طیارہ دوپہر ایک بجے کے قریب کراچی پہنچا۔ چار رکنی ٹیم میں ایس آئی او اور تین پولیس افسران شامل تھے۔حسان نیازی کو گڈاپ تھانے منتقل کر دیا گیا، پولیس حکام نے مزید کہا کہ حسان نیازی سے گڈاپ تھانے میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید