• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کیخلاف 29 مقدمات درج ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ میں تفصیلات پیش

اسلام آباد(صباح نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کردی گئیں جبکہ عدالت نے عمران خان کی درخواست ہدایت کے ساتھ نمٹا دی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔ اسلام آباد پولیس نے عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں29 مقدمات درج ہیں، پولیس نے 28 اور ایف آئی اے نے ایک مقدمے کا ریکارڈ جمع کرایا، 20 مقدمات ٹرائل کورٹ میں زیرسماعت ہیں، 7 کیسز تفتیشی مراحل میں اور ایک مقدمہ خارج ہوچکا ہے، ایف آئی اے فارن ایکسچینج ایکٹ کا مقدمہ بینکنگ کورٹ میں زیرسماعت ہے۔
اہم خبریں سے مزید