• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناجائز منافع خوروں کو نشان عبرت بنایاجائے، عطاء محمدبنگلزئی

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی اورعثمان علی جمالی نے کہاہے کہ ناجائز منافع خوروں اورذخیرہ اندوزںکے ساتھ حکومت کو آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی اشد ضرورت ہے ایسے لوگوں کو نشان عبرت بنایاجائے جن کو اپنے مذہب کا خیال ہے نہ ہی انسانیت کارمضان المبارک میں بھی لوٹ ماربے حسی کی انتہا ہے رہنماؤں نے کہاکہ پورا ملک مہنگائی اوربے روزگاری کی آگ میں جل رہاہے مگر حکومت اور انتظامیہ کی رٹ کہیں نظرنہیں آرہی زرعی ملک میں عوام کو آٹا تک دستیاب نہیں ناقص پالیسیوں کے نتائج عوام گیس‘ بجلی‘ پانی ‘روزگار اورمہنگائی جیسے بحرانوں کی صورت میں بھگت رہے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید