• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری میں غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم

راولپنڈی( اپنے رپورٹرسے)مری میں غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔ اے ڈی سی ریونیو، اسسٹنٹ کمشنر مری، سی او میونسپل کارپوریشن اور ایکسین ہائی وے کمیٹی میں شامل ہیں۔کمیٹی پہلے مرحلے میں مین شاہراہوں پر بننے والی غیر قانونی عمارتوں کی نشاندہی کرے گی، پھر نوٹس دینے کے بعد ان کا ڈیٹا اینٹی کرپشن کو بھجوائے گی۔ آخری مرحلے میں غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا جائےگا۔ مری میں بننے والی کمرشل و رہائشی عمارتوں کو ماحولیاتی کمیٹی کے این او سی سے مشروط کر دیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے مری میں اپنا مستقل آفس و گودام بنائیں جہاں پر تمام ضروری چیزیں موجود ہوں۔ اے ڈی سی آر مری کی زیر نگرانی تمام محکمے ڈیزاسٹر منیجمنٹ سے متعلقہ اپنی ضروریات کی فہرست پی ڈی ایم اے کو جلدبھجوائیں۔ان خیالات کا اظہار کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کمشنر آفس راولپنڈی میں مری سانحہ پر عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے حوالے سے جائزہ اجلا س میں کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مری کیپٹن (ر) قاسم اعجاز،سی پی، ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا و دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شر کت کی۔لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ سانحہ مری کے حوالے سے تمام محکمےلاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
اسلام آباد سے مزید