• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ کی ترقیاں روکے جانے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی ) اساتذہ کی پنجاب لیول پر ترقیاں روکے جانے پر ایسو سی ایشن آف سبجیکٹ سپیشلسٹ اور اساتذہ ،کلرکوں سمیت درجہ چہارم کے حقوق کے تحفظ کے لیے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے گزشتہ روزراولپنڈی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت پاس کے ضلعی صدر ڈاکٹر گل احمد ،پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنماء راجہ طاہر ،راجہ شاہد مبارک ،قاضی عمران ،ندیم آصف ،راشد سہیل ،طارق شاہین ،ایجوکیٹرز ایسو سی ایشن کے صدر ملک امجد ،اخیان گل طاہر راجہ بشارت ،آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے صدر راجہ آفتاب ،چوہدری مبشر ،سید فدا حسین شاہ ،ثاقب و دیگر نے کی۔ رہنماؤں نےکہا کہ اس وقت پورے پنجاب میں 5000 ہزار اساتذہ کی ترقیاں رکی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے وہ پریشانی کا شکار ہیں ۔
اسلام آباد سے مزید