• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانچ غیر قانونی نجی ہاؤسنگ اسکیموں کے مالکان کو نوٹس

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی ) میٹروپولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ آرڈی اے نے گزشتہ روزپانچ غیر قانونی نجی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کو نوٹس جاری کر دیئے۔آر ڈی اے کے ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر عوام کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ غیر قانونی اور غیر مجاز ہاؤسنگ سکیموں میں کسی قسم کی سرمایہ کاری سے گریز کریں۔ انہوں نے کہاہے کہ عوام کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ہاؤسنگ سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے سے پہلے آر ڈی اے سے چیک کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسے آر ڈی اے ویب سائٹ www.rda.gop.pk پر بھی چیک کیا جا سکتا ہے۔
اسلام آباد سے مزید