• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باجوڑ، سرکاری نرخناموں سے تجاوز پر 6قصاب گرفتار

پشاور (جنگ نیوز) اسسٹنٹ کمشنر محب اللہ خان یوسفزئی نے اے اے سی ون کے ہمراہ عوامی شکایات پرخار سب ڈویژن کے مختلف بازاروں میں قصابوں کی دکانوں پر چھاپے مارے، اس موقع پر گوشت کے نرخوں میں خود ساختہ اضافے کی وجہ سے خار بازار میں قصابوں کی متعدد دکانیں سیل کردیں جبکہ عنایت کلی بازار سے 6قصابوں کو گرفتار کرکے ضروری قانونی کارروائی کے بعدانہیں سنٹرل جیل بھیج دیا گیا۔ اے سی خار نے قصابوں پر واضح کیا کہ رمضان المبارک میں ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخنامے سے تجاوز ہرگز برداشت نہیں کریگی، اور اس سلسلے میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی۔ بعد ازاں اے سی نے نمائندہ محکمہ سی این ڈبلیو بمع SDPO اور پولیس نفری کے ہمراہ علاقہ سلارزو برسدین کے دیرینہ متنازعہ روڈ کا دورہ کرکے متنازعہ حدود کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے فریقین کا موقف سننے کے بعد روڈ پر تعمیراتی کام دوبارہ شروع کرنے کے بارے لائحہ عمل تیار کرکے تجاویز پیش کیں۔
پشاور سے مزید