• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیر تعمیرپلازہ کی دیوار گرنے سے ایک مزدورجاں بحق، 11زخمی

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) مناواں کے علاقہ لکھوڈیر میں زیر تعمیر پلازہ کی دیوار گرنے سے ایک مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گیا جبکہ11 افراد زخمی ہو گئے،پولیس نے لاش مردہ خانہ منتقل کرکے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کروا دیا ،2کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔پولیس کے مطابق جاں بحق مزدور کی شناخت 20 سالہ جمشید کے نام سے ہوئی ہے زخمیوں میں رفاقت، ظفر، اللہ دتہ، طاہر، دلاور ماجد پرویز، مبین، بابو، امجد اور ایاز وغیرہ شامل ہیں ۔