• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سریاب روڈ پر میڈیکل اسٹور کو لوٹ لیا گیا، مزاحمت پر ڈاکٹر زخمی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سریاب روڈ پر ڈاکوؤں نے میڈیکل اسٹور کو لوٹ لیا مزاحمت پر ڈاکٹر کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔تفصیلات کے مطابق سریاب روڈ پر واقع ندامحمد کالونی میں مسلح ڈاکو ایک میڈیکل اسٹور میں داخل ہوئے اور وہاں سے نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ڈاکٹر محمد اعظم کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔ زخمی کو فوری طور پر سول ہسپتال پہنچایا گیا۔متعلقہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
کوئٹہ سے مزید