• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درسی کتب کی عدم فراہمی تعلیم دشمنی کے مترادف ہے، پشتونخواایس او

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخواایس او جنوبی پشتونخوا زون کے زونل آرگنائزر سیف اللہ کاکڑ، سینئر ڈپٹی آرگنائزر یار محمد بریال ، اطلاعات آرگنائزر اسفند کاکڑ، مالیات آرگنائزر نواز خپلواک ، آفس آرگنائزر عظیم افغان ، رابطہ آرگنائزر محمود اچکزئی ، ثقافت آرگنائزر طیب خان ،ڈپٹی آرگنائزر زہارون موسیٰ خیل ، ڈاکٹر زبیر خلجی، خوشحال خان کاکڑ،، ڈاکٹر دلبر ازل ، امین اچکزئی ، بشیر افغان ، شریف دومڑ ، ایاز شیرانی ، صدیق مندوخیل ،سیدوہاب آغا ، زبیر ترین نے کہاہے کہ صوبائی حکومت، سیکرٹری تعلیم ، چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ کا غیر ذمہ دارانہ رویہ اور غیر سنجیدگی قابل افسوس اور قابل مذمت ہے لاکھوں بچوں کو درسی کتب سے محروم رکھ کر ان کا قیمتی وقت ضائع کیا جارہا ہے تعلیمی ادارے پہلے ہی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اساتذہ ، طلباء کو ان کے آئینی ، علمی ، جمہوری حقوق حاصل نہیں بعض سکولز میں اب بھی داخلے نہیں دیئے جارہے ہیں کئی سکولوں میں تعداد کو جواز بناکربچوں کو داخلہ نہیں دیا جارہاہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ منصوبے کے تحت سرکاری تعلیمی اداروں کے وقار اور معیار تعلیم کے مورال کو بدنام کرکے والدین کو مجبور کرنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو بدترین مہنگائی میںبھی نجی سکولوں میں داخل کرائیں جس کی پی ایس او مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر تمام تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات بالخصوص ہنگامی بنیادوں پر درسی کتب کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔
کوئٹہ سے مزید