• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف کارروائی تیز کرنیکی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر) غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی تیز کر کے سخت ایکشن لیا جائے۔غیر قانونی ہاوسنگ سکیم مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائیں۔اور پہلے سے موجود FIR پر کارروائی عمل میں لائی جائے۔ غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کی سیلنگ اور گرائی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام نے ڈائریکٹرز کی کارکردگی رپورٹ بارے میٹنگ کے دوران کیا۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ کو ہدایت کی کہ غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی کر کے فوری ایکشن لیا جائے۔غیر قانونی تعمیرات کو نوٹسز جاری کر کے بلڈنگز کو سیل/ ڈیمالیش کرنے کے آرڈر جاری کئے جائیں۔غیر منظور شدہ تعمیرات ثابت ہونے پر متعلقہ سٹاف کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ملتان سے مزید