• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک کے امتحانات سر پر، بورڈزحکام کو عملے کی کمی کا سامنا

ملتان(سٹاف رپورٹر)میٹرک کے امتحانات سر پر پہنچ گئے بورڈزحکام کو عملے کی کمی کا سامنا ہےتفصیل کے مطابق صوبے بھر میں میٹرککے امتحانات یکم اپریل سے شروع ہورہے ہیں جن کےلئے تیاریاں شروع کرد ی گئی ہیں مگر عملے کی کمی نے بورڈز حکام کو پریشان کردیا ہے،بتایا گیاہے کہ اساتذہ مردم شماری میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے تاحال ڈیوٹیاں نہیں لگائی جاسکیں سکول ایجوکیشن نے تمام اتھارٹیز کو امتحان کی نگرانی کیلئے عملہ مہیا کرنے کی ہدایت کر دی ہے، امتحانات کی ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کو سکولوں میں حاضر تصور کیا جائے گا، اس سلسلے میں محکمہ سکول ایجوکیشن نے مانیٹرینگ ڈپارٹمنٹ کو بھی مراسلہ جاری کردیا ہے۔بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ عملے کی قلت ہے،لیکن پرائیویٹ نگران ضرورت پڑنے پر تعینات کیے جائیں گے۔
ملتان سے مزید