کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسری بار شیدول میں تبدیلی کا امکان ہے۔ توقع ہے کہ مہمان ٹیم اب کراچی میں چار کے بجائے تین ون ڈے میچ کھیلے گی۔ 14اپریل سے شروع ہونے والی ٹوئنٹی سیریز میں لاہور تین ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل کی میزبانی کرے گا۔ پنڈی میں دو ٹی 20اور ایک ون ڈے کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پنڈی میں اب دو ٹی ٹوئنٹی اور دو ون ڈے ہونگے ۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آخری تین ون ڈے میچ ہونگے۔ باضابطہ اعلان کرکٹ نیوزی لینڈ کی مشاورت سے کیا جائیگا۔