• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن نے مئی میں ہونیوالے قومی گیمز میں400رکنی دستہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، دستہ میں 250مرد اور 150خواتین کھلاڑی اور آفیشلز شامل ہونگے، سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن نے کھلاڑیوں کی تیاری کیلئے سندھ حکومت کو فنڈ کی درخواست جمع کرادی ہے ،ایس او اے حکام کا کہنا ہے کہ عید کے بعد25دن ہونگے جس میں بھر پور تیاری کی جاسکتی ہے، قومی گیمز 15سے 23مئی تک کوئٹہ میں ہونگے۔