کراچی(اسٹاف رپورٹر/مانیٹرنگ سیل) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔ شہباز شریف سے ملنے والے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد میں کنوینئر خالد مقبول صدیقی، وفاقی وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق ، وفاقی وزیر سردار ایاز صادق بھی شریک تھے۔ ملاقات میں متحدہ کے ممبران نے وزیرِ اعظم کو قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023کی منظوری پر مبارکباد پیش کی۔ وفد نے وزیرِ اعظم کو مردم شماری کے حوالے سے اپنے تحفظات اور کراچی کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا جس پر شہباز شریف نے متحدہ کے تمام تحفظات کو دور کرنے اور انکے مسائل حل کرنے کیلئے فوری ہدایات جاری کیں۔