اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) پنجاب میں متعدد ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ 29مارچ 2023ءکو محکمہ خوراک پنجاب نے آرڈر نمبر ایس او ایف (ای) 2-4/2022جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ احمد جاوید ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ڈیرہ غازی خان کیخلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان میں ایف آئی آر رجسٹرڈ ہونے کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ڈیرہ غازی خان احمد جاوید کو اُنکے عہدے سے فوری طور پر ہٹا کر سیکرٹری خوراک پنجاب زمان وٹو کے ہیڈ کوارٹرز میں رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے ۔