• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپیل کا حق ماضی کے مقدمات پر لاگو کرنے کی ترمیم بہت اچھی، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال عدالتی اصلاحات سے متعلق بل قومی اسمبلی سے منظور، کیا اپیل کا حق ماضی کے مقدمات پر لاگو کرنے کی ترمیم درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے ازخود نوٹس میں فیصلوں پر اپیل کا حق ماضی کے مقدمات پر لاگو کرنے کی ترمیم بہت اچھی ہے،س قانون سے جہانگیر ترین کی بھی موجیں لگ گئی ہیں، اب نواز شریف ترمیم کے گھوڑے پر سوار سج دھج کے واپس آئے گا.

 سہیل وڑائچ نے کہا کہ ازخود نوٹس میں فیصلوں پر اپیل کا حق ماضی کے مقدمات پر لاگو کرنے کی ترمیم بہت اچھی ہے، نواز شریف کی نااہلی سے عدلیہ، سیاست اور نظام ایک طرف جھک گیا ہے.

 نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کو بالعموم تسلیم نہیں کیا گیا ، جہانگیر ترین کو نااہل کر کے ان کے ساتھ بھی زیادتی ہوئی، نواز شریف کو اس طرح واپسی کا حق مل سکتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید