• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر بڑھتی نہیں اور تھکتی بھی نہیں، بھارتی نیوز اینکر ’ثنا‘ کون ہے؟




دنیا کے ممالک کے درمیان ترقی، مال و دولت اور ٹیکنالوجی سمیت کئی چیزوں کی ریس لگی ہے جہاں ہر ملک دوسرے ملکوں پر سبقت لے جانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

بھارت میں بھی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے میڈیا انڈسٹری میں ایک نئی چیز متعارف کرائی گئی ہے جسے دیکھ کر لوگ حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

بھارتی نیوز چینل پر ایک ایسی خاتون نیوز اینکر کو نوکری پر رکھ لیا گیا ہے جو خوبصورت اور نوجوان ہونے کے ساتھ ساتھ بغیر تنخواہ اور بغیر تھکے ہر وقت کا م کرنے کے لیے تیار رہتی ہے۔

حال ہی میں بھارتی ٹی وی چینل پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے بنائی گئی نیوز اینکر کو متعارف کرایا گیا جس کا نام ثنا رکھا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ثنا خوبصورت اور نوجوان ہے اور اس کی عمر کبھی نہیں بڑھے گی، یہ نیوز اینکر کئی زبانیں بول سکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ نیوز اینکر لوگوں سے سوال بھی پوچھ سکتی ہے اور اسے انسانی ایڈیٹر کی مدد حاصل ہوگی۔

واضح رہے کہ 2019 میں جرمنی میں بھی ایک ’روبوٹ رپورٹر‘ تیار کیا گیا تھا۔

جرمنی کے شہر بون میں گلوبل میڈیا فورم 2019 میں روبوٹ کو رپورٹر ’صوفیہ‘ کے نام سے پیش کیا گیا جس نے بطور مندوب کانفرنس میں شرکت کرکے اینکر کو 10 منٹ کا ویڈیو انٹرویو بھی دیا اور سب کو حیران کردیا تھا۔

خاص رپورٹ سے مزید