• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: ہمارے علاقے میں ایک مسجد تعمیر ہورہی ہے ، جس میں رقم کی ضرورت ہے، اب کچھ لوگ زکوٰۃ کی رقم اس مسجد کی تعمیر میں لگانا چاہتے ہیں، تو کیا زکوٰۃ کی رقم اس مسجد کی تعمیر میں لگادیں ،یہ جائز ہے ؟

جواب: زکوٰۃ کی رقم مسجد کی تعمیر میں استعمال کرنا درست نہیں ہے، اس سے زکوٰۃ ادا نہیں ہوتی، زکوٰۃ فقراء و مساکین کا حق ہے، لہٰذا زکوٰۃ کی رقم ان ہی پر خرچ کی جائے۔