• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی گیمز، ملک بھر سے تین ہزار کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ میں 34ویں قومی گیمز میں 3ہزار سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔ بلوچستان کے وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ ایونٹس کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ،15سے 23مئی تک ہونے والے میگا ایونٹ میں 32کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔ پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے منتظمین سے مشاورت کے بعدکینوئنگ اور تھرو بال کو نمائشی ایونٹ کے طور پر شامل کرلیا ہے، تاہم نیٹ بال کو شامل نہیں کیا گیا۔ تلوار بازی،تھرو بال، کینوئنگ، فٹسال اور خواتین کرکٹ کو نمائشی ایونٹ کے طور پر رکھا گیا ہے، البتہ رسہ کشی ایونٹ جسے پہلے نمائشی طور پر شامل کیا گیا تھا اب میڈل ایونٹ میں رکھا گیا ہے۔