• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، حکومت مخالف تقاریر پر بغاوت کے مقدمات بنانے کا قانون کالعدم

لاہور ( نمائندہ جنگ،این این آئی )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے حکومت مخالف تقاریر کرنے والوں پر غداری کا مقدمہ درج کرنے کے قانون کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کے قانون کو کالعدم قرار دے دیا،سرکاری وکلا ء دوران سماعت سیکشن 124 اے کا بھرپوردفاع کرتے رہے،جسٹس شاہد کریم نے سیکشن آئین سے متصادم قرار د دیتے ہوئے درخواستیں نمٹا دیں اور محفوظ فیصلہ سنادیا، درخواست گزار کے مطابق بغاوت کاقانون انگریز نے 1860 میں غلاموں کیخلاف بنایا ، اب سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے، کسی کے کہنے پر مقدمہ درج کرلیا جاتا ہے، خلاف آئین سیکشن ختم کیا جائے، عدالت نے ابوذر سلمان ایڈووکیٹ کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئےغداری کے قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئےدرخواستوں کو نمٹا دیا،دوران سماعت سرکاری وکلا ء نے غداری کے قانون کے سیکشن 124 اے کا بھرپور دفاع کیا تھا جبکہ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ بغاوت کا قانون 1860 میں بنایا گیا جو انگریز دور کی نشانی ہے۔

اہم خبریں سے مزید