• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین نیب کیلئے جج سپریم کورٹ کے مساوی مراعات و استحقاقات

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) وزارت قانون و انصاف حکومت پاکستان نے 30مارچ 2023ء کو نوٹیفکیشن نمبر ایف ون (8) 2015اے ون جاری کیا ہے۔ وزارت کے جوائنٹ سیکرٹری محمد عمر عزیز کے دستخطوں سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں نیشنل اکاؤنٹیبلٹی 1999ء سیکشن 6(بی) (V) اور اس میں وقتاً فوقتاً ہونیوالی ترامیم کے تحت حکومت پاکستان نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کے مساوی مراعات و استحقاقات کی منظوری دی ہے۔ اس نوٹیفکیشن کی نقول صدر پاکستان کے سیکرٹری‘ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری‘ چیئرمین نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو‘ اکاؤنٹینٹ جنرل آف پاکستان کو بھی بھجوا دی گئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید