برازیلیہ (نیوز ایجنسی ) برازیل حکومت نے کہا ہے کہ چین اور برازیل نے اپنی اپنی کرنسیوں میں تجارت کرنے کے لئے ایک معاہدہ کیا ہے، جس سے امریکی ڈالر کو ایک ثالث کرنسی کے طور پر رکھا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ معاہدہ امریکی اقتصادی بالادستی کے سب سے بڑے حریف چین اور لاطینی امریکا کی سب سے بڑی معیشت برازیل کو اپنے بڑے تجارتی اور مالیاتی لین دین کو براہ راست کرنے کے قابل بنائے گا۔چین برازیل کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے، جس نے گذشتہ سال ریکارڈ 5.150ارب ڈالر کی ریکارڈ دو طرفہ تجارت کی ہے۔جنوری میں ہونے والے ابتدائی معاہدے کے بعد ہونے والے اس معاہدے کا اعلان بیجنگ میں چین، برازیل کے اعلیٰ سطحی تجارتی فورم کے بعد کیا گیا۔برازیلی حکام نے بتایا کہ چین کا صنعتی اور تجارتی بینک اور بینک آف کمیونیکیشنز بی بی ایم لین دین کو انجام دیں گے۔اس سے قبل چین،روس، پاکستان اور کئی دیگر ممالک سے مقامی کرنسی میں تجارت کے معاہدے کر چکا ہے۔