کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں پیدا ہونے والے اختلافات اچھی علامت نہیں، اعلیٰ عدالت کے ججوں کو اپنے اختلافات میڈیا میں لانے کے بجائے اندورونی طور پر خود حل کرنا چاہئے،پاکستان پہلے ہی کئی مسائل اور مشکلات کا شکار ہے، سابق وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی نے جس طرح پہلے افواج پاکستان اور عدالتوں پر الزام تراشی کر کے انہیں بد نام کرنے کی کوشش کی اس سے دنیا بھر میں پاکستانی اداروں کی ساکھ کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔