• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں لاکھوں کی چوریاں 4 گاڑیاں، 48 موٹر سائیکل بھی غائب

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری 2گاڑیوں،2رکشوں 39موٹرسائیکلوں ، طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے ، شہرکے مختلف علاقوں میں 24 افرادسے جھپٹامارکر ان کے موبائل فونز اورنقدی وغیرہ چھین لی گئی ۔ وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کو2 گاڑیوں،9 موٹر سائیکلوں ، لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا۔تھانہ دھمیال کو سلطان خان نے بتایا اپنے گھر واقع رضا منزل میں سورہا تھا کہ اچانک کھڑکی سے شور کی آواز سنائی دی ۔گھر سے باہر نکلا تو تین نوجوان لڑکے مسلح پسٹل میری ٹیکسی کے دروازے کھول کر چوری کرکے لے جانے کی کوشش کررہے تھے جو سامنے مجھے دیکھ کر بھاگ پڑے ۔میں نے ان کا تعاقب کرکے ایک لڑکے کو پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے فائرنگ شروع کردی جس سے میں زخمی ہوکر زمین پر گر گیا۔تھانہ سول لائنزکے علاقہ لال کڑتی میں معمورخان ٹیکنیکل سکول کے پاس پہنچا جہاں 3 نامعلوم نوجوان اس سے موٹرسائیکل اورموبائل چھین کرفرارہوگئے۔ تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود سے فوڈ ڈلیوری بوائے حماد کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسلحہ کی نوک پردو موبائل فون، 15ہزار روپے، پیزا، برگروغیرہ چھین لیا۔ تھانہ مورگاہ کے علاقہ ڈی ایچ اے میں رفعت آرا کے گھرسے طلائی زیورات کل مالیتی 40 لاکھ روپے، تھانہ گنج منڈی کے علاقہ اکال گڑھ میں ماسٹر رضوان کے گھر کا تالہ توڑ کر گھر سے ایل سی ڈی اور 3لاکھ روپے،تھانہ روات کے علاقہ میں عبدالصبور کے گھرسے7تولہ سونا،ڈائمنڈ سیٹ،2 لاکھ روپے،5 ہزار امریکی ڈالر،5 موبائل فون اور گھڑیاں چرا لی گئیں۔تھانہ کوہسار کی حدود میں عبدالستار کے 29لاکھ روپے احمد اور معین نے ،تھانہ بھارہ کہو کی حدود میں ظفر کے چھ لاکھ روپے صداقت اور اعجاز نے ،اصغر کے ایک کروڑ روپے زبیر نے خورد برد کر لیے۔ دیگر وارداتیں تھانہ ویسٹریج ،تھانہ نصیرآباد ،تھانہ ریس کورس،تھانہ ٹیکسلا ،تھانہ صدرواہ، ، تھانہ سٹی ،رتہ امرال ،تھانہ پیرودھائی ،نصیرآباد،مورگاہ ،،تھانہ رمنا ، کوہسار ، تھانہ سنگجانی، کھنہ،کورال ، تھانہ آبپارہ ،تھانہ کوہسار ،تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں ہوئیں۔
اسلام آباد سے مزید