• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درجنوں مجسٹریٹس کے باوجود گراں فروشی جاری، من مانے نرخوں کی وصولی

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار)وفاقی دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ کی سرپرستی میں چھ رمضان بازاروں کے باوجود کھلی مارکیٹ میں اشیا ئے خوردونوش ، سبزیوں اور فروٹ کی قیمتوں میں میں کوئی کمی نہ آسکی ، جمعرات کو بھی دوکاندار دید ہ دلیری سے من مانے نرخ وصول کرتے رہے ۔ خریداروں کا کہنا تھا کہ چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر درجنوں مجسٹریٹوں کے باوجود گراں فروشی نہیں روک سکے ۔ مارکیٹ کمیٹی کی طرف سےضلع اسلام آباد کیلئے جاری کئے گئے نرخوں کے مطابق لیموں چائنا 200،کھٹی 240روپے، آلو کےنرخ 59روپے ،پیاز کے نرخ 127، ٹماٹر کے ریٹ 88روپے، لہسن 405، ادراک670، مرچ سبز 88، بیگن60، کریلا 126، بند گوبھی 37، چائنا گوبھی 70، گاجر سرخ 55، گاجر پیلی 62، شملہ مرچ 100 روپے قیمت مقرر تھی مگر ہر سٹال ہولڈرز کا اپنا اپنا نرخ تھا۔ کالا کلو سیب 340، سیب گولڈن 230، سیب سفید 207، سیب گولہ 159، سیب ایرانی 365، انار قندھاری 450، امرو د 230، کیلا 286، کینو 250،سپیشل کینو 335، ، خربوزہ 99سے 148 ،تربوز 55سے 83،انگو ر 220 سے 390روپے ، گرما 170 روپے ،کھجور168 سے 429 روپے ،گرما 140، اور سٹرابری178 سے 288روپے ، انڈے 253روپے درجن ، مرغی زندہ 305روپے کلو، دودھ 160 روپے لٹراور دہی 180 روپے کلو ریٹ مقرر تھا ۔مگر ہر چیز من مانے نرخوں پر فروخت کی جارہی تھی۔
اسلام آباد سے مزید