راولپنڈی(نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی ملک مشتاق احمد اوجلہ نے گزشتہ روز جوڈیشل کمپلیکس میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا، اس موقع پر سینئر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید محمد الیاس، سینئر سول جج سول ڈویژن صابر حسین، سینئر سول جج کریمنل ڈویژن غلام اکبر، سینئر سول جج فیملی ڈویژن عمر فاروق وڑائچ سمیت دیگر جج صاحبان بھی موجود تھے۔ انہوں نے بھی پودے لگائے۔ سیشن جج ملک مشتاق احمد اوجلہ نے کہا کہ بے وقت بارشوں، سیلاب ان جیسے دیگر ڈیزاسٹرز اور ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کا سب سے بہترین حل درخت ہیں۔