• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت عوام کو ریلیف فراہمی کیلئے اقدامات کرے، ملک کامران

پشاور (جنگ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و پخہ غلام چیئرمین ملک کامران نے کہا ہے کہ نگران صوبائی حکومت و وفاقی حکومت ماہ صیام میں عوام کو ریلیف فراہم کرے و مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے، پشاور میں ضلعی انتظامیہ کی کارروائی صرف تصاویر تک ہی محدود ہیں، انہوں نے کہا کہ ماہ صیام میں ذخیرہ اندوزوں نے اشیاء ضروریہ بلخصوص مارکیٹ سے آٹے کی ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے ذخیرہ اندوزوں کی چاندی ہو گئی ہے، حکومت وقت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے عوام کو لوٹنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔
پشاور سے مزید