• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زندگی کےتمام گوشوں میں عدل مسلمان کی ذمہ داری ہے، مقررین

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں سوشل سائنٹسٹ سوسائٹی اور شعبہ علوم اسلامیہ کے زیر اہتمام فلسفہ عبادت اور اس کے سماجی زندگی پر اثرات کے موضوع پر رمضان سیمینار کا انعقاد کیاگیا،مہمان خصوصی ڈاکٹر عاصم قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام کے عقائد قبول کرنے کے بعد دین کے تین بڑے شعبے سامنے آتے ہیں۔عبادات،معاملات،اخلاقیات۔ معاشرہ میں رائج نقطہ نظر دین اور دنیا کی تقسیم کا ہے جس کی وجہ سے عبادات کے سماجی اثرات ظاہر نہیں ہورہے۔یوں ایک صف میں کھڑے ہونے والے معاشرتی عدم توازن کا شکار ہیں۔ایک دوسرے کے حقوق پامال کررہے ہیں قرآن حکیم میں تقویٰ کو عدل سے جوڑا گیاہے۔معاشرتی زندگی کےتمام گوشوں میں عدل کو یقینی بنانا مسلمان کی ذمہ داری ہے۔یوں ایک مہذب معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔اسی طرح زکوۃ معاشرے میں گردش دولت کو یقینی بناتی ہے۔ اور لوگوں کا وسائل میں شریک کرکے انہیں اپنے پاؤں پرکھڑا کرنا ہے، ڈاکٹڑ رشیداحمد نے کہا کہ آج معاشرے کے اجتماعی اخلاق ہمارا موضوع نہیں رہے۔آج مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عبادات کی روح کو پہچانیں اور اپنی معاشرت کو بہترین اصولوں پر قائم کریں۔ڈاکٹر عبدالمنان ،ڈاکٹر عمر اعجاز،ڈاکٹر عبدالرحمن نے بھی شرکت کی۔
ملتان سے مزید