ملتان (سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے گزشتہ روز پاک اٹالین ماڈرن برن سنٹر کا دورہ کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد انور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاک اٹالین ماڈرن برن سنٹر اور پروفیسر ڈاکٹر ناہید نے وائس چانسلر کو ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات بارے بریفننگ دی۔بچوں کے لیے نئے یونٹ کے قیام کے حوالے سے پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔