• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سزا اصلاح کیلئے ہونی چاہیے، ذاتی پسند و ناپسند پر نہیں، آئی جی

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہاہے کہ پولیس ایک ڈسپلن فورس ہے جس کے پیشہ ورانہ امور میں محکمانہ احتساب کلیدی کردار رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سزا اصلاح کے لیے ہونی چاہیے ذاتی رنجش یا پسند نا پسند کی بناء پر نہیں۔ پولیس افسر وں کے نام ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ماتحتوں کی چھوٹی چھوٹی غلطیوں پر بڑی سزائیں دینے کی روش ڈسپلن میٹرکس سٹینڈنگ آرڈر کی واضح خلاف ورزی ہے اور آج کے بعد اگر کسی افسر نے آرڈرلی روم میں کسی ماتحت کو ڈسپلن میٹرکس، اسٹینڈنگ آر دڑ سے سرف نظر کرتے ہوئے اس کی غلطی سے زیادہ سزا دی تو پھر اس کا احتساب میں خود کر وں گا ۔ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایڈیشنل آئی جیزاور دیگر افسران کے ہمراہ ترقی پانے والے 85افسر وں کو ڈی ایس پیزکے رینک لگائے۔ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔