• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم نے مسجد نبوی سے تصویر شیئر کردی

کراچی (جنگ نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مدینہ منورہ سے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ مسجد نبوی کے احاطے میں لی گئی تصویر بابر نے شیئر کی جس میں گنبد خضرا کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ ساتھ میں بابر اعظم نے تحریر کیا "بعد از خدا بزرگ توئی، قصہ مختصرـ" دوسری جانب فاسٹ بولر حارث رؤف نے بھی عمرہ ادا کیا ہے ، انہوں نےمسجد الحرام سے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں عقب میں خانہ کعبہ کا روح پرور نظارہ کیا جاسکتا ہے۔ حارث رؤف نے اپنی ٹوئٹ میں ’الحمداللہ‘ لکھا۔

اسپورٹس سے مزید