• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں مضر صحت گوشت کی سر عام فروخت جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے شعبہ ریگولیشن عملے کی مبینہ سرپرستی میں شہر میں لاغر جانوروں کے مضر صحت گوشت کی سر عام فروخت جاری ہے ، قصابوں نے سلاٹر ہاؤسز کی بجائے سڑکوں پر ہی جانور ذبح کر کے آلائشیں پھینکنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ غیر قانونی سلاٹر ہاوسز کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنے والے عناصر کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے تاکہ انسانی صحت کو داؤ پر لگانے کا سلسلہ روکا جا سکے -
ملتان سے مزید