• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹا حاصل کرنے میں دھوکہ دہی کا الزام، چھ افراد گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر ) شاہ شمس پولیس نے دھوکہ دہی سے آٹا حاصل کرنے کے الزام میں چھ افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔ تفصیل کے مطابق شاہ شمس پولیس کےعلاقے میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران نوسرباز شہزاد اشرف ، محمد اشرف ، علی رحمان ، محمد سجاد ، ریاض حسین اور محمد لقمان دھوکہ دہی سے خواتین کے شناختی کارڈ پر آٹا جاری کرواکر خود رکھ لیتے تھے ۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے آٹے کی پرچیاں برآمد کرکے انہیں گرفتار کر لیا ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔
ملتان سے مزید