• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل چیف سیکرٹری سمیت 43 اعلیٰ انتظامی افسران کے تبادلے اور تقرریاں

پشاور(نمائندہ جنگ )خیبر پختونخوا حکومت نے اعلیٰ افسران کی پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری سمیت گریڈ 19، 20اور 21کے 43اعلی ٰ انتظامی افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کے بارے میں الیکشن کمیشن کوخط لکھ دیا گیاہے۔ اسٹبلشمنٹ ڈپارٹمنٹ کے جاری کردہ خط کے مطابق گریڈ 21 کے اکرام اللہ کو ایس ایم بی آر ، محمد زبیر کو پی اینڈ ڈی ، محمد عابد مجید کو سیکرٹری ہوم ، خیام حسن خان کو سیکرٹری پی اینڈ ڈی ، مسعود احمد کو سیکرٹری آئی پی ایس ، روح اللہ کو ای اینڈ اے ڈی ، گریڈ 20کے محمود حسن ، خوشحال خان اسٹیبلشمنٹ ڈپارٹمنٹ، محمود اسلم سیکرٹری ہیلتھ ڈپارٹمنٹ ، ارشد خان این ایم سی ،مختیار احمد سیکرٹری انفارمیشن ، سید ظہیر السلام شاہ ای اینڈ اے ڈی ، عامر آفاق سیکر ٹری ایل جی اینڈ ار ڈی ، محمد ادریس ای اینڈ اے ڈی ، محمد خالد سیکر ٹری پی ایچ ای ، شاہ محمود فیڈرل گورنمنٹ ، خالد الیاس ای اینڈ اے ڈی ، منظور احمد سیکرٹری ایڈمنسٹریشن ، سید نذر حسین شاہ سیکرٹری کلائمیٹ چینج ، عامر لطیف ای اینڈ اے ڈی ، محمد طاہر اورکزئی ای اینڈ اے ڈی ، محمد شاہد سہیل خان سیکرٹری کلچر ، عدیل شاہ اسٹیبلشمنٹ ، احسان اللہ سیکرٹری ایکسائز ٹیکسیشن ، داؤد خان این ایم سی ، ڈاکٹر عنبر علی خان سیکرٹری لائیو سٹاک ، راشد خان سیکرٹری ہاؤسنگ ، مطیع اللہ سیکرٹری انڈسٹریز ، محمد فخر عالم سیکرٹری لیبر ، عبدالباسط سیکرٹری ریلیف ، ذکاء اللہ خٹک سیکرٹری ایس اینڈ آئی ٹی ، اعجاز افضل ڈی جی پی ڈی اے ، شوکت علی ہیلتھ ڈپارٹمنٹ ، جمال ناصر ڈی جی ہیلتھ سروسز ، مصطفی کمال ڈی جی مائنز اینڈ منرلز ، محمد اسرار اسٹیبشلمنٹ ڈیپارمنٹ ، انیلہ محفوظ درانی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ، محمد جاوید مروت سیکرٹری ایگری کلچر ، ڈاکٹر اسد علی سیکرٹری اوقاف جبکہ گریڈ 19 کے مظہر ارشاد سیکرٹری ٹو گورنر ، حمید اللہ شاہ سیکرٹری منرلز ، فیاض علی شاہ ای اینڈ اے ڈی اور محمد نعیم کو ای اینڈ اے ڈی رپورٹ کرنے کا کہا گیا۔واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے الیکشن کمیشن کے حکم نامے کے مطابق اعلیٰ بیوروکریسی میں تبادلوں وتعیناتی کے حوالے سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں مذکورہ افسران کے تبادلوں کی اجازت مانگی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید