• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسد ابن حسن) حالیہ دنوں میں کراچی میں گیس کی شدید بندش کے باعث ایک طرف تو شہر کے باسیوں کو ذھنی کرب میں مبتلا کر رکھا ہے تو دوسری طرف نئے ایل پی جی سیلنڈر کی فروخت اور قیمتوں میں بھی بےانتہا اضافہ ہو گیا ہے۔ خالی سیلینڈروں کی قیمتوں میں چھ ماہ خاص طور پر گزشتہ 15 دنوں میں 40 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ آج سے چھ ماہ قبل گھریلو صارفین کے استعمال کا نیا خالی سیلینڈروں بمعہ چولہا 4 ہزار میں فروخت ہو رہا تھا اب اس کی قیمت ساڑھے چھ ہزار وصول کی جا رہی ہے۔ اسی طرح گھریلو استعمال کے 11 کلو گرام کے نئے سیلنڈر کی قیمت جو 7ہزار تھی اب اس کی قیمت 10 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ گیس بندش کی وجہ سے بیشتر ھوٹل ایل پی جی گیس سلنڈر اور گیس خریدنے پر مجبور ہیں. 45 کلو گرام کا کمرشل سیلینڈر جس کی قیمت 12 ہزار تھی اب اس کی قیمت 18 ہزار روپے ہے۔

ملک بھر سے سے مزید