• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مساجدو امام بارگاہوں کے باہر بھکاریوں کی بھرمار‘ گھنٹی بجا کر مانگنے کا نیا طریقہ

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) رمضان المبارک میں شہر کے مختلف علاقوں میں بھکاریوں نے ڈیرے جما لئے۔ شہر بھر کی مسجدوں اور امام بارگاہوں کے باہر یہ بھکاری درجنوں کی تعداد میں موجود ہوتے ہیں اور گلیوں بازاروں میں کھلے عام پھرتے ہیں۔ پوش علاقہ چکلالہ اسکیم تھری‘ صدر‘ کمرشل مارکیٹ‘ چاندنی چوک اور راجہ بازار میں انہیں کوئی روکنے ٹوکنے والا نہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اب تو بھکاریوں نے گھروں کی گھنٹیاں بجا کر بھیک مانگنے کا جدید طریقہ بھی اپنا لیا ہے۔ ادہر چوری کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ شہریوں نے اپیل کی کہ بھکاریوں کو پناہ گاہوں میں رہائش دیکر شہر کو اُن سے پاک کیا جائے۔
اسلام آباد سے مزید