کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ اور وفاقی شریعت عدالت کے سابق چیف جسٹس (ر) حاذق الخیری کی نمازجنازہ بعد نمازظہر ڈیفنس، فیز 5 کی مبارک مسجد میں ادا کی گئی،نمازجنازہ میں سابق ججز، عزیزواقارب، وکلا،سیاسی اورسماجی رہنماؤں کی بڑی تعداد شریک ہوئی،جسٹس (ر) حاذق الخیری نے سندھ ہائی کورٹ میں جج کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں۔