• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں دہشتگردوں کا حملہ قابل مذمت، قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے، شہباز شریف

لاہور(جنگ نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایران کی سرحد سے پاکستان کے ضلع کیچ (بلوچستان) میں سکیورٹی فورسز پر حملے قابل مذمت ہیں ،قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے،انہوں نے گزشتہ روز اپنے بیان میں ایک بار پھر کہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہمارا قومی ایجنڈا ہے، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی مدد سے دہشت گردوں کا خاتمہ کر کے دم لیں گے، قوم کے بیٹے ارض پاک کے دفاع، سلامتی اور تحفظ کے لئے قیمتی جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں، قوم وطن پر قربان ہونے والے شہید مجاہدوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ وزیراعظم نے شہدا کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور تعزیت بھی کی ، وزیراعظم نے شہدا کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
اہم خبریں سے مزید